Aaj Logo

شائع 28 ستمبر 2024 03:26pm

علی امین گنڈاپور نے درباری وزراء کے چیلنج کے بعد دوسری بار اٹک کراس کردیا، بیرسٹر سیف

وزیر اطلاعات خیبر پختونکوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور نے درباری وزراء کے چیلنج کے بعد دوسری بار اٹک کراس کردیا ہے۔

بیرسٹر سیف کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ برہان کے مقام پر شیلنگ کرکے قافلے کو منتشر کرنے کی ناکام کوشش کی گئی، کنٹینرز ہٹاکر قافلہ اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہے، راستے میں آئی مزید رکاوٹیں بھی ہٹا کر آگے بڑھیں گے۔

ٹول پلازہ پر پی ٹی آئی کارکنوں کی توڑ پھوڑ کی ویڈیو وائرل، حقیقت کیا ہے؟

بیرسٹر سیف نے کہا کہ عوامی سمندر کے سامنے کنٹینرز ریت کی دیوار ثابت ہورہے ہیں۔

عظمیٰ بخاری کی پریس کانفرنس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ سرکاری وسائل لوٹنا اور سیاست کے لئے استعمال کرنا شریف خاندان کا وطیرہ ہے، علی امین پر سرکاری وسائل کے استعمال کا الزام لگا کر توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے، جعلی درباری وزراء کی پریس کانفرنسز سے ان کا خوف عیاں ہے۔

ہر حال میں لیاقت باغ میں پہنچیں گے، عمر ایوب

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ پرامن احتجاج ہمارا حق ہے، ہم ہر حال میں لیاقت باغ میں پہنچیں گے۔

عمر ایوب نے کہا کہ ہم بانی پی ٹی أئی کی کال پراحتجاج کر رہے ہیں، ہم پرامن لوگ ہے ہمارے احتجاج پرامن ہوتے ہے۔

Read Comments