Aaj Logo

شائع 28 ستمبر 2024 01:04pm

میاں چنوں میں خواتین کی نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والا شخص منظرعام پرآگیا

میاں چنوں میں رات کو چھپ کر لوگوں کے واش رومز کے روشن دانوں سے خواتین کی نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والا ملزم منظرعام پر آگیا۔

ذیشان نامی شہری نے تھانہ چھب میں درخواست دی کہ اس کے گاوں کا رہائشی وقاص نامی شخص اس کے گھر کے واش روم سے موبائل کے ذریعےاس کی بیوی کی ویڈیو بنارہا تھا۔

بیٹے کی گاڑی روکنے پر ٹریفک اہلکار سے لڑنے والا پولیس افسر معطل

ذیشان کے مطابق جب اسے ویڈیو بنانے سے روکا گیا تو وہ دھمکیاں دینے لگا کہ اگر کسی کو بتایا تو ملزم کے پاس اس کے گھر کی دیگر خواتین کی بھی ویڈیو موجود ہے وہ ان ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر وائرل کردے گا۔

ڈی ایس پی میاں چنوں سلیم رتھ کے مطابق ملزم وقاص کے خلاف درخواست موصول ہو گئی ہے۔ ملزم کی سی سی ٹی وی ویڈیو موصول ہو گئی ہے جس میں واضع طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم واش روم کے روشن دان سے موبائل کے ذریعے ویڈیو بنا رہا ہے۔ملزم کی گرفتاری کے لئے پولیس کی کارروائی جاری ہے۔

Read Comments