پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے راولپنڈی میں آئینی ترامیم کے خلاف احتجاج کا فیصلے سامنے آتے ہی پی ٹی آئی لاہور قیادت کی نئی حکمت عملی اختیار کی اور کارکنوں اور قائدین کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپوں سے قبل ہی رات میں راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق احتجاج میں شرکت کیلئے کارکنان اور رہنما رات گئے ہی روانہ ہوگئے، رہنماؤں اورکارکنان کو الگ الگ گاڑیوں میں پہنچنے کی ہدایت دی گئی۔
ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت کی جانب سے راولپنڈی میں کارکنوں کو اپنی سیاسی شناخت ظاہر نہ کرنے کی ہدایت ملی ہیں۔ اس حوالے سے شیخ امیتاز نے کہا کہ آج راولپنڈی میں پر امن احتجاج ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی لاہوراحتجاج میں بھر پور شرکت کریں گی۔
مزیدپڑھیں: