Aaj Logo

شائع 28 ستمبر 2024 10:59am

باجوڑ میں پولیس کی گاڑی سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی

باجوڑ کی تحصیل خار کے علاقہ بھائی چینہ میں پولیس کی گاڑی سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی۔

واقعہ کے بعد علاقے میں سرچ آپریش شروع ہوگیا۔ ڈی ایس پی بھائی چینہ کے مطابق واقعہ میں 3 اہلکار زخمی ہو گئے جبکہ ایس ایچ او سمیت دیگر اہلکار محفوظ رہے۔

ریسیکیو عملے کے مطابق زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ادھر پولیس نے کہا ہے کہ بم نصب کرنے والے ملزمان کی تلاش کے لیے آپریشن شروع ہوچکا ہے۔

Read Comments