لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے سڑکوں پر کوڑا کرکٹ پھینکنے والوں کے خلاف اہم فیصلہ کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے سڑکوں پر کوڑا کرکٹ پھینکنے والوں کو بھاری جرمانے اور سڑک پر لائن کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورز کو چالان کرنے کا حکم دے دیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے تدراک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت کی جس دوران جوڈیشل واٹر کمیشن نے ریمارکس دیے کہ دیکھا ہے کہ کچھ ریستوران اپنا پانی بیچتے ہیں، جب تک پانی معیار پر پورا نہ اترے، اس کی اجازت نہیں دی جاسکتی، متعلقہ ادارے کو اس پر سوچنا ہوگا۔
وہیں عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ اگر سڑکوں پر لائن کی پابندی ہو گی تو آدھی آلودگی ختم ہو جائے گی، عدالت نے سٹرکوں پر کوڑا کرکٹ پھینکنے والوں کو بھاری جرمانے اور لین کی خلاف ورزی پر چالان کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب بھر میں مخدوش اور خستہ حال عمارتوں میں بنے اسکول سیل کرنے کا حکم دے دیا۔
مریم نواز نے مظفر گڑھ کے ڈپٹی کمشنر آفس میں ارکان اسمبلی سے ملاقات میں اسکولوں کی صفائی کی صورتحال کی چیکنگ کی ہدایت کی، اور کہا عوامی امور پر نظر ہے، تمام مسائل حل کرنا چاہتے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ یقین ہے کہ کچھ سالوں میں شکایات برقرار نہیں رہیں گی۔ پولیس کوعوام میں ریلیف اور مجرموں میں خوف کا احساس پیدا کرنا چاہیے۔
اس کے علاوہ مریم نواز نے مظفرگڑھ کے مرکزی علاقوں میں تجاوزات اور ناقص صفائی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے فوری مہم شروع کرنے کا حکم دیا۔