Aaj Logo

شائع 27 ستمبر 2024 11:38am

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس بابر ستار کی ایک ماہ کی چھٹی کی منظور

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے جسٹس بابر ستار کی ایک ماہ کی چھٹی منظور کر لی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار جو ان ججوں میں سے ایک تھے جنہوں نے عدالتی امور میں انٹیلی جنس آپریٹو کی مداخلت پر چیف جسٹس کو خط لکھا تھا، موسم گرما کے بعد اپنی ذمہ داریاں بحال کرنے کے فوراً بعد ایک ماہ کی رخصت پر چلے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق جسٹس بابر ستار نے چھٹی کے لیے چیف جسٹس عامر فاروق کو درخواست پیش کی، انہوں نے ایک ماہ کی چھٹی کی درخواست منظور کرلی۔

ذرائع کے مطابق وزارت قانون، سیکرٹری ٹو چیف جسٹس اور رجسٹرار سمیت دیگرمتعلقہ حکام کو آگاہ کردیا گیا، جسٹس بابر ستار کی 30 ستمبر سے 29 اکتوبر تک کی چھٹی منظور کی گئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار 30 ستمبر سے ایک ماہ کے لیے چھٹی پر ہوں گے۔

اگرچہ نوٹیفکیشن میں 30 ستمبر سے 29 اکتوبر تک ایک ماہ کی چھٹی کا ذکر کیا گیا مگریہ قابل توسیع چھٹی ہے اور اسے دسمبر تک بڑھایاجا سکتا ہے۔

جسٹس بابر ستار کی عدالت سے کیسز کی سماعتیں ایک ماہ تک ملتوی کردی گئیں، موسم گرما کی تعطیلات میں ایک ماہ جسٹس بابر ستار کیسز کی سماعتیں کرتے رہے ہیں۔

Read Comments