Aaj Logo

شائع 27 ستمبر 2024 10:13am

پبلک سروس کمیشن امتحانات: پنجاب کے 7 شہروں میں دفعہ 144 نافذ

حکومت پنجاب نے 7 شہروں میں پبلک سروس کمیشن کے امتحانات کے دوران صوبے بھر میں دفعہ 144 لگا دی۔

حکومت پنجاب نے پبلک سروس کمیشن کے امتحانات کے دوران دفعہ 144 لگا دی جبکہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ترجمان صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق پنجاب کے 7 شہروں میں ہفتہ 28 ستمبر اور اتوار 29 ستمبر کو دفعہ 144 لاگو ہو گی۔

پنجاب حکومت نے ایم ڈی کیٹ داخلہ ٹیسٹ کیلئے دفعہ 144 لگادی

لاہور، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور اور ڈی جی خان کے امتحانی مراکز پر دفعہ 144 نافذ ہوگی جبکہ امتحانی مراکز کے گرد پابندی کا اطلاق صبح ساڑھے 8 سے شام ساڑھے 4 بجے تک ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق امیدواروں اور سپروائزری عملے کے علاوہ کوئی شخص امتحانی مراکز میں داخل نہیں ہو سکے گا ، 7 شہروں میں امتحانی مراکز سے 100 گز کے فاصلے تک غیر متعلقہ افراد کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کردی گئی ۔

پنجاب پبلک سروس کمیشن نے مختلف امتحانات کے لیے 7 شہروں میں 25 امتحانی مراکز قائم کیے ہیں۔

Read Comments