Aaj Logo

شائع 27 ستمبر 2024 09:15am

شوہر نے اہلیہ کی خواہش پر 13 ارب کا جزیرہ ہی خرید ڈالا

اپنی اہلیہ کی خواہش پوری کرنے میں دبئی کے کروڑ پتی شیخ سب میں بازی لے اڑے۔

ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دبئی کے شیخ کی اہلیہ سودی الندک نے اپنے فالوورز کو حیرانی میں مبتلا کر دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دبئی میں رہنے والی 26 سالہ برطانوی خاتون سودی نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جو وائرل ہوگئی۔ انہوں نے اپنی ویڈیو میں دعویٰ کیا کہ ان کے شوہر نے تقریباً 50 ملین امریکی ڈالر (بھارتی 418 کروڑ) (پاکستانی 13 ارب سے زائد) کا ایک نجی جزیرہ خریدا ہے تاکہ وہ بغیر کسی فکر کے ساحل سمندر پر بکنی پہن سکیں۔

سودی نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا یہ ان کی اب تک کی بہترین سرمایہ کاری ہے۔ ویڈیو کا آغاز سودی اور اس کے شوہر جمال کے ساتھ ہوتا ہے۔ جمال اور سودی کی ملاقات اس وقت ہوئی جب وہ دبئی میں زیر تعلیم تھیں۔ اس کے بعد ویڈیو میں جمال کو ایک طیارے میں دکھایا گیا اور پھر آخر کار ایشیا کے اس شاندار نجی جزیرے کا انکشاف ہوا ہے جو انہوں نے اپنی اہلیہ کیلیے خاص طور پر خریدا۔

وائرل ویڈیو پر کیپشن لکھا گیا تھا کہ آپ بکنی پہننا چاہتی تھیں اس لیے آپ کے کروڑ پتی شوہر نے آپ کے لیے ایک جزیرہ خرید کر دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ جوڑا اپنی لگژری زندگی فالوورز کیساتھ سوشل میڈیا پر شئیر کرتا رہتا ہے۔

Read Comments