Aaj Logo

شائع 27 ستمبر 2024 09:06am

’محمد علی مکھڈی لائبریری آدمی کو انسان سے ملادیتی ہے‘

اٹک کے گاؤں مکھڈ کا کتب خانہ تاریخی اہمیت کاحامل ہے۔ پانچ سو سال قدیم کتب خانے میں کم و بیش پچیس ہزار کتابوں کا ذخیرہ موجود ہے۔

قصبہ مکھڈشریف میں یہ ہے پانچ سو سالہ قدیم کتب خانہ مولانا محمد علی مکھڈی کتب خانہ 25 ہزار کتب کا خزانہ ہےجہاں کم و بیش 1300 قلمی مخطوطات ہیں جن میں 700 سال تک پرانے قلمی نسخے بھی شامل ہیں۔

حدیث فقہ ہو یا مختلف منقبت شاعری، افسانے یا دنیا کا کوئی بھی موضوع ہو اس بحر علم سے پیاس بجھانے ہرکوئی چلا آتا ہے۔

پروفیسرڈاکٹر ساجد نظامی کہتے ہیں کہ محمد علی مکھڈی لائبری سے مختلف کتب کا مطالعہ کرنے کے بعد میں نے ماسٹر کاامتحان پاس کیاہے، یہاں سے ہر قسم کی معلومات ملتی ہیں ، اس لائبریری میں کالجز، یونیورسٹیز کے طالب علم اپنے مقالہ جات تیار کرتے ہیں۔

مقامی ٹیچر ضیا الرحمن کے مطابق میں کوہاٹ شکردرہ سے اس لائبریری میں تاریخی کتب کا مطالعہ کرنے آیا ہوں اور یہاں آکر مجھے کافی تسکین ملی ہے جب پرانی اور ہسٹوریکل کتب کا مطالعہ کیا ہے۔

مصروفیت اور مادیت کے اس دور میں کچھ وقت کے لئے انسان کو کتاب کو اپنا حقیقی ساتھی بنانا انتہائی ضروری ہے، محمد علی مکھڈی لائبریری آدمی کو انسان سے ملادیتی ہے۔

حضرت مولاانا محمد علی مکھڈی اور ان کے خانوادوں نے اس فریضہ کو احسن طریقہ سے انجام دیا ہے۔

Read Comments