برطانوی نژاد پاکستانی باکسرعامرخان ،باکسنگ کی دنیا کایک مشہورنام ہے۔ عامرخان نے حال ہی میں پاکستانی فوج کا اعزازی کیپٹن بننے پر اپنی بے پناہ خوشی کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ یہ اعزاز ان کے لیے قابل فخر ہے اور وہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں اسپورٹس سے تعلق رکھنے والے وہ پہلے شخص ہیں، جنہیں یہ حیثیت حاصل ہوئی ہے۔
پاکستان کی پہلی اینیمیٹڈ فلم ’دی گلاس ورکر‘ آسکر مقابلے کیلئے منتخب
8 دسمبر 1986 کو برطانیہ کے شہر برڈلی میں پیدا ہونے والے اس عظیم باکسر نے اپنے کیریئر کا آغاز 1990 کی دہائی کے آخر میں کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت عالمی سطح پر نام کمالیا۔
اپنے باکسنگ کیریئر میں عامرخان نے کئی کامیابیاں سمیٹی ہیں۔انہوں نے متعدد عالمی ٹائٹلز جیتے ہیں، جن میں WBA اور IBF چیمپئن شپ شامل ہیں۔ ان کی تیز رفتاری اور تکنیک نے انہیں باکسنگ کی دنیا میں ممتاز مقام دلایا۔ وہ 2004 کے اولمپکس مقابلوں میں برطانیہ کی نمائندگی بھی کرچکے ہیں جہاں لائٹ ویٹ کیٹیگری میں صرف 17 سال کی عمرمیں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔