Aaj Logo

شائع 27 ستمبر 2024 07:13am

مشہور بھارتی یوٹیوبر ’بیئر بائسیپ‘ کا یوٹیوب چینل ہیک، ’میرا خاتمہ ہوگیا‘

بھارت کے معروف یوٹیوبر ’بیئر بائسیپ‘ کے یو ٹیوب چینل ہیک کرلیے گئے ہیں۔ اس پر رنویر الٰہ آبادیا عرف بیئر بائسیپ نے شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا تو خاتمہ ہی ہوگیا۔

بیئر بائسیپ کے یوٹیوب چینلز پر سے اُس کا مواد ہٹاکر ایلون مسک اور ڈونلٹ ٹرمپ کی پرانی ویڈیوز لگادی گئی ہیں۔ انسٹا گرام پر اپنی ایک پوسٹ میں بیئر رنویر الٰہ آبادیا نے کہا کہ میرے یوٹیوب چینلز کو ہیک کرنے والوں نے نام بھی بدل کر ایلون ٹرمپ ٹیسلا لائیو 2024 رکھ دیا ہے۔

یوٹیوب چینلز سے رنویر الٰہ آبادیا کی ویڈیوز اور پوسٹ کاڈ بھی ڈیلیٹ کردیے گئے ہیں۔ ہیکنگ کی اطلاع ملنے پر یوٹیوب نے یہ چینلز ختم کرکے مسیج چھوڑا ہے کہ یہ چینل فی الحال دستیاب نہیں۔

بیئر بائسیپ نے انسٹا گرام پر کئی پوسٹوں میں اپنے دونوں مرکزی یو ٹیوب چینلز کے ہیک کیے جانے پر شدید ردِعمل ظاہر کیا ہے۔ ایک پوسٹ میں وہ برگر کھاکر اپنے یوٹیوب چینلز کی ’موت‘ کو سیلیبریٹ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

Read Comments