Aaj Logo

شائع 26 ستمبر 2024 10:12pm

ڈونلڈ لو کی شہباز حکومت کے ساتھ ’گہرے‘ تعلقات کی تعریف

جنوبی اور وسطی ایشیا کے لیے امریکی معاون وزیر خارجہ ڈونلڈ لو کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی حکومت میں امریکہ پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلقات کا لطف اٹھا رہا ہے۔

ڈونلڈ لو نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان کی معاشی بحالی اور جاری اصلاحات پر امید کا اظہار کیا۔

عالمی بینک کے ہیڈ کوارٹر میں پاکستان کے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے ساتھ اپنی حالیہ ملاقات کے بعد ڈونلڈ لو نے انٹرویو کے دوران ریمارکس دیے کہ ’پاکستان کی معاشی بحالی سے ہمیں بہت حوصلہ ملا ہے۔‘

انہوں نے پاکستان کی اقتصادی اصلاحات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے اسے مستقبل کے لیے ضروری قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ ’یہ اصلاحات آسان نہیں ہیں، لیکن یہ پاکستان کے طویل مدتی استحکام کے لیے بہت اہم ہیں۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ان کے کامیاب نفاذ سے نوجوانوں سمیت معاشرے کے تمام طبقات کو فائدہ پہنچے گا۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 79 ویں اجلاس، شہباز شریف کی بل گیٹس سے ملاقات

ڈونلڈ لو نے سکیورٹی تعاون پر پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں کے لیے امریکی حمایت کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی فوج اور حکومت کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے امریکہ اور پاکستانی عوام کے درمیان گہرے تعلق کو بھی اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ملک کی کامیابی کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا، ’امریکہ چاہتا ہے کہ پاکستان ترقی کرے اور کامیاب ہو‘۔

Read Comments