Aaj Logo

شائع 27 ستمبر 2024 09:12am

صوابی کے پولیس اسٹیشن میں زوردار دھماکا، چھت گرگئی، بچے سمیت 2 افراد جاں بحق

خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی کے تھانہ سٹی کے اندر زوردار دھماکا ہوا ہے، جس سے تھانے کی چھت گر گئی، واقعے میں ایک بچے سمیت 2 جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

صوابی میں پولیس اسٹیشن دھماکے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہوگئی اور 24 افراد زخمی ہوگئے جبکہ جاں بحق افراد میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔

صوابی میں دھماکے کی آواز کے بعد ریسکیو کی امدادی ٹیمیں اور ایمبولینسز جائے واقعہ کی جانب روانہ ہو گئیں۔

ضلع کرم میں انسانی المیہ، لڑائی میں 36 افراد ہلاک

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں لوگوں کو زخمیوں کو لے جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیوز میں پولیس اسٹیشن سے اٹھتے شعلے بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔

دھماکے کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہیں، جبکہ دھماکے سے عمارت کی چھت بھی گر گئی ہے، دھماکے کے بعد عمارت میں آگ لگ گئی، منہدم عمارت کے ملبے سے ایک اور زخمی کو نکال لیا گیا۔

ریسکیو کا کہنا ہے کہ ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے جبکہ آپریشن جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہم تحقیقات کر رہے ہیں کہ دھماکہ کس وجہ سے ہوا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا تھانہ صوابی کی دوسری چھت پر واقع کوتوالی میں ہوا، دھماکے کی وجہ سے بیرکس منہدم ہوگئیں، کئی افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر 2 شدید زخمیوں سمیت 8 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پالیا ہے۔

باچاخان میڈیکل کمپلیکس میں زخمیوں کی تعداد 25 تک پہنچ گئی ہے جبکہ ایک بچہ جاں بحق ہوا۔

اسپتال کے ترجمان کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے دو کی حالت نازک ہے، ایک زخمی کو آئی سی یو اور دوسرے زخمی کو اوٹی منتقل کیا گیا جبکہ 6 زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

اسپتال کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ہسپتال انتظامیہ زخمیوں کو علاج کی فراہمی کی نگرانی کررہی ہیں۔

وزیراعلیٰ کی اہم ہدایات

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے آئی جی پی اور چیف سیکرٹری کو فوری طور پر دھماکے کی جگہ پہنچنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔

وزیر اعلیٰ نے متعلقہ ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کو فوری طور ریسکیو کاروائیاں شروع کرنے کی ہدایت کی۔

علی امی گنڈا پور نے دھماکے کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ زخمیوں کو بروقت طبی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

وزیر اعلیٰ نے دھماکے میں ایک بچے کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور شہید بچے کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

وزیر اعلیٰ نے شہید بچے کے اہل خانہ کے لئے مالی معاونت کا اعلان بھی کیا۔

باجوڑ میں پولیس اہلکار قتل

دوسری جانب باجوڑ کی تحصیل خار کے علاقے شیخ کلی پل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار طاہر خان رحمان جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔

مظاہرین کا پیسکو کے گرڈ اسٹیشن پر دھاوا، پشاور کے بیشتر علاقوں کی بجلی بند کردی

ڈی ایس پی خار عبد العزیز نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ زخمیوں کو ہیڈ کوارٹر خار ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈی ایس پی خار کے مطابق پولیس اہلکار چھٹی پر گھر آیا تھا۔

Read Comments