Aaj Logo

اپ ڈیٹ 26 ستمبر 2024 10:17pm

برآمد کنندگان پر سیس کابوجھ کو کم کرنے کی درخواست، وزیر تجارت نے تینوں وزرا اعلیٰ کو خط لکھ دیا

وزیر تجارت جام کمال کی کے پی وزرائے علی امین گنڈاپور،مراد علی شاہ اورسرفراز بگٹی سے درخواست کر دی۔ وزیر تجارت نے تینوں وزیراعلیٰ کوخط لکھ کربرآمدی مسابقت پرسیس کےمنفی اثرات سے آگاہ کیا۔

جام کمال نے وزرا اعلی کویہ خطوط انڈسٹری کی طرف سے موصول شکایات اور لیٹرز کے بعد لکھے، جس میں جام کمال نے لکھا ہے کہ انفراسٹرکچرسیس سے برآمدات پرمنفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں، اور برآمد کنندگان کے اخراجات میں اضافہ کر رہا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ انفراسٹرکچرسیس صوبائی محصولات بڑھانے کے لیے لگایا گیا، اس کے نتائج برآمدات کے لیے نقصان دہ ہیں۔ پاکستان کے 16 بڑے برآمدی شعبوں کے ساتھ مشاورت کے بعد سیس کے اثرات سامنے آئے ہیں۔

وزیر تجارت کے مطابق خط میں زوردیا گیا کہ برآمدی مسابقت میں کمی سے ملکی معیشت کونقصان پہنچ سکتا ہےسیس سے پاکستان کی کاروباری طبقوں کو موجودہ صورتحال میں مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مشکل اقتصادی حالات میں برامدی مسابقت بڑھانے کی ضرورت ہے۔

جام کمال خان نے برآمد کنندگان پر سیس کے مالی بوجھ کو کم کرنے کی درخواست کی ہے۔

Read Comments