Aaj Logo

شائع 26 ستمبر 2024 06:00pm

مظاہرین کا پیسکو کے گرڈ اسٹیشن پر دھاوا، پشاور کے بیشتر علاقوں کی بجلی بند کردی

پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) کے دلہ ذاک گرڈ اسٹیشن پر مظاہرین نے دھاوا بول کر گرڈز کو آف کردیا، جس سے پشاور کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی۔

ترجمان پیسکو کے مطابق 800 سے زائد مشتعل مظاہرین زبردستی گرڈ میں داخل ہوئے اور دلہ ذاک گرڈ اسٹیشن کو آف کر دیا، مظاہرین نے گرڈ سے منسلک تمام فیڈرز سے بجلی کی سپلائی بند کر دی، گرڈ اسٹیشن آف کرنے سے پشاور کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔

پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کی ہنگامہ آرائی، پی ڈی اے ملازمین نے احتجاجاً بی آر ٹی روٹ بند کردیا

پیسکو ترجمان کے مطابق مظاہرین نے گرڈ اسٹیشن کے سامنے سڑک بند کر کے احتجاج کیا، مظاہرین کا تعلق گلوزئی، محمد زئی اور گل بیلہ فیڈرز سے ہے۔

پیسکو ترجمان کا کہنا ہے کہ گلوزئی فیڈر پر لائن لاسز 91، محمدزئی پر 89 جبکہ گل بیلہ پر لاسز 75 فیصد سے زائد ہیں، لائن لاسز کی زیادتی کیوجہ سے مذکورہ فیڈرز پر لوڈمنیجمینٹ کی جاتی ہے۔

Read Comments