Aaj Logo

اپ ڈیٹ 26 ستمبر 2024 02:19pm

لاہور کا مشہور ٹک ٹاکر مقدمے سے ڈسچارج

لاہور کی عدالت نے ٹک ٹاکرںدیم نانی والا کو غیرقانونی نمبر پلیٹ استعمال کرنے کے مقدمے سے ڈسچارج کردیا۔

سماعت کینٹ کچہری لاہور میں ہوئی اور لاہور پولیس نے پی ٹی آئی کے حامی ندیم نانی والا کے 15 روزہ جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا کی۔

ندیم نانی والا نے IK-804 کی نمبر پلیٹ اپنی گاڑی پر لگائی تھی اور دعویٰ کیا تھا کہ اس نے ایک کروڑ میں یہ نمبر خریدا ہے تاہم نمبر پلیٹ غیرقانونی ہونے پر اسے گرفتار کیا گیا تھا۔

جمعرات کے روز ملزم کو ریمانڈ کے لیے عدالت پیش کیا گیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے میں ریمارکس دیے گئے ہیں کہ لاہور پولیس کے پاس ملزم کیخلاف الزامات ثابت کرنے کیلئے کوئی ثبوت موجود نہیں جبکہ ملزم کیخلاف ریکوری کا بیان ریکارڈ پر موجود نہیں ہے۔

فیصلے میں ریمارکس دیے گئے پولیس ملزم کیخلاف الزامات ثابت کرنے کیلئے کوئی ثبوت موجود نہیں اس لیے پولیس کی استدعا مسترد کی جاتی ہے۔

ملزم کیخلاف ڈیفنس سی پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔ عدالت نے ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کو مقدمے سے ڈسچارج اور رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

Read Comments