Aaj Logo

شائع 26 ستمبر 2024 12:51pm

جماعت اسلامی نے ایک بار پھر کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کرنے کا مطالبہ کردیا

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے ایک بار پھر کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ سے تاجر اور صنعت کار پریشان ہیں، کے الیکٹرک سب سے مہنگی بجلی دے رہا ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا کہ جمات اسلامی کی حق دو عوام کو تحریک جاری ہے، ہم نے راولپنڈی اور کراچی میں دھرنا دیا جس کے بعد ہمارا حکومت سے 45 دن کا معاہدہ ہوا، شہر میں اس وقت بجلی کی لوڈشیڈنگ کا بڑا مسئلہ ہے، تاجر اور انڈسٹیریز والے پریشان ہیں اور کے الیکٹرک سب سے زیادہ یونٹ چارج کر رہی ہے۔

کے الیکٹرک کے لائسنس سے متعلق امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک سب سے زیادہ یونٹ چارج کر رہی ہے، ہمارا واضح مطالبہ ہے کہ کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کرکےعوام کو سستی بجلی فراہم کی جائے، لوڈشیڈنگ اور بھاری بھرکم بلوں کا خاتمہ ہونا چاہیئے، تاجردوست اسکیم کے نام پر تاجر دشمن اسکیم بنادی گئی ہے۔

جماعت اسلامی کا ’حق دو تحریک‘ شروع کرنے کا اعلان، لائحہ عمل بھی دے دیا

’ہمارا لائسنس منسوخ کریں، اور خود بجلی سپلائی کریں‘ سی ای او کے الیکٹرک پھٹ پڑے

یاد رہے کہ اس سے قبل جماعتِ اسلامی کراچی کے امیر منعم ظفر خان نے کے الیکٹرک کی جانب سے بدترین لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لیے نیپرا کے چیئرمین کو اپنی ذمے داری پوری کرنے کے حوالے سے خط ارسال کیا تھا۔

انہوں نے مطالبہ کیا تھا کہ نیپرا بدترین لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لے، کے الیکٹرک کے خلاف فوری کارروائی کرے۔

Read Comments