Aaj Logo

شائع 26 ستمبر 2024 12:26pm

مجوزہ آئینی ترمیم: تحریک انصاف کا وفد آج مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرے گا

مجوزہ آئینی ترامیم پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جمعیت علماء اسلام (جے یوآئی) سے رابطہ کیا ہے، پی ٹی آئی کا وفد آج مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرگے گا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے جمیعت علما اسلام (جے یو آئی) سے رابطہ کیا گیا، جس کے بعد دونوں جماعتوں کی جانب سے آج شام ملاقات طے کی گئی۔

پی ٹی آئی کا وفد آج شام سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرے گا، ملاقات میں دونوں جماعتوں کی لیگل ٹیمز کی شرکت بھی متوقع ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے آئینی عدالت کی حمایت کردی، دوبارہ الیکشن کروانے کا مطالبہ

جے یوآئی سے مشاورت کامیاب نہیں ہوتی تو بھی نمبرز پورے کرنے کی کوشش کریں گے، بلاول بھٹو

ذرائع نے بتایا کہ آئینی ترامیم پر دونوں جماعتوں نے ایک ساتھ چلنے کے عزم کا اظہار کیا تھا، ملاقات میں مجوزہ آئینی ترامیم اور سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس پر مشاورت بھی ہوگی۔

دوسری جانب چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم آئینی ترمیم پر فضل الرحمان کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کریں گے، تاہم اگر اتفاق نہ ہوسکا تو پھر بھی نمبر پورے کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

اپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو نے کہاکہ امید تھی کہ آئینی اصلاحات پر فضل الرحمان ہمارا ساتھ دیں گے، تاہم انہوں نے مزید مشاورت کا کہا۔

Read Comments