ملائیشیا میں واقع سب سے بڑے فٹ بال اسٹیڈیم کو مسمار کر دیا گیا جس کی دل دہلا دینے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 80 ہزار 372 شائقین والا ملائیشیا کا شاہ عالم فٹ بال اسٹیڈیم مشہور میدانوں میں سے ایک تھا۔
رپورٹ کے مطابق سال 2020 میں تماشائیوں کی جانب سے مذکورہ اسٹیڈیم کو غیر محفوظ قرار دیا جانے لگا تھا اور انتظامیہ کو کئی شکایات بھی موصول ہوئی تھیں۔
بعد ازاں شاہ عالم فٹ بال اسٹیڈیم کو منہمد کرنے کے مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں۔
ویڈیو میں اسٹیڈیم کی چھت، نشتوں کو گرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
شاہ عالم فٹ بال اسٹیڈیم بڑے ایونٹس کی میزبانی بھی کر چکا ہے۔ 2011 میں چیلسی اور آرسنل کلب کے مابین اسی اسٹیڈیم میں میچ کھیلا گیا تھا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہ عالم فٹ بال اسٹیڈیم سن 1994 میں کھولا گیا تھا۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ پرانے اسٹیڈیم کی جگہ نئے اسٹیڈیم کی تعمیر کا کام شروع ہوگیا ہے جو 2029 پر پایہ تکمیل تک پہنے گا۔