بالی ووڈ کے سپراسٹارامیتابھ بچن نے ’کون بنے گا کروڑ پتی سیزن16‘ میں گفتگو کے دوران انکشاف کیا کہ جب وہ 1981 کی فلم یارانہ کے ایک گانے کی شوٹنگ کررہے تھےتو انہیں اس دوران بجلی کے جھٹکے لگے تھے۔
امیتابھ بچن اکثر مختلف موقعوں پر اپنے تجربات اور زندگی کے واقعات لوگوں سے شیئر کرتے رہتے ہیں۔ اسی طرح کا ایک واقعہ انہوں نے ایک کنٹسٹنٹ سے گفتگو کے دوران بتایا جب ایک گانے کی شوٹنگ کے دوران انہیں بجلی کے جھٹکے لگے تھے۔
مسلم سیاستدان سے شادی سے قبل سوارا بھاسکر کس بات سے خوفزدہ تھی؟
انہوں نے بتایا کہ ان کی فلم یارانہ کا ایک مشہور گانا’سارا زمانہ’ کولکتہ کے نیتاجی سبھاش چندرا اسٹیڈیم میں رات کے وقت شوٹ کیا گیا تھا، کیونکہ اس زمانے میں دن کے وقت شوٹنگ میں مداحوں کی بڑی تعداد جمع ہو جاتی تھی۔
اس زمانے میں ٹیکنالوجی اتنی زیادہ ایڈوانس نہیں تھی۔ لہذا شوٹنگ میں آئیکونک لباس الیکٹرک جیکٹ کے بارے میں بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جیکٹ کی روشنیوں کو بجلی سے منسلک ایک تار سے کنٹرول کیا جارہا تھا اور انہوں نے اپنے جسم کو روشنیوں کی پوری تار سے لپیٹا ہوا تھا اور ان کے پیچھے سےتار سوئچ بورڈ میں لگا ہوا تھا۔
بگ بی نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ، جیسے ہی سوئچ آن ہوا، میں نے ناچنا شروع کر دیا۔ لیکن میں اس لیے نہیں ناچ رہا تھا کہ یہ گانے کا حصہ تھا، بلکہ مجھے بجلی کا کرنٹ لگ رہا تھا۔