حال ہی میں ارمیلا مٹونڈکر کے بارے میں خبر آئی ہے کہ انہوں نے شادی کے آٹھ سال بعد اپنے شوہر محسن اختر سے طلاق لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
دونوں کی شادی کا چرچا اس لیے بھی ہوا تھا کہ دونوں کا تعلق مختلف مذاہب سے تھا اور محسن اختر ارمیلا سے 10 سال چھوٹے تھے۔ اگرچہ ان کی شادی کو آٹھ سال گذرچکے ہیں مگر وہ اب تک اولاد کی نعمت سے محروم تھے۔
ارمیلامٹونڈکر نے شوہر محسن اختر میر سے طلاق کی درخواست دائر کردی
ارمیلا نے اس کی وجہ خود بتائی تھی کہ اتنا عرصہ ہونے کے باوجود ان کی اولاد کیوں نہ ہو سکی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ارمیلا نے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ ہر عورت کے لیے ماں بننا ضروری نہیں ہے، ان کا اشارہ بچے کو گود لینے کی طرف تھا۔
ارمیلا کا کہنا تھا کہ، ہاں اورنہیں۔ میں نے ابھی اس بارے میں کوئی پلاننگ نہیں کی ہے اور یہ ضروری نہیں کہ ہر عورت ماں بنے۔ مجھے بچے اچھے لگتے ہیں، لیکن بہت سے ایسے بچے ہیں ، جنہیں پیار اور دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کے لیے ضروری نہیں کہ آپ خود بچے کو جنم دیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ارمیلا نے ممبئی کی عدالت میں طلاق کے لیے درخواست دائر کردی ہےاور یہ طلاق دونوں کی باہمی رضامندی سے نہیں ہو رہی ہے۔ ارمیلا کی جانب سے ابھی تک اس پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
محسن اختر کی بات کی جائے تو وہ پہلے ماڈل تھے اور بعد میں انہوں نے کچھ ہندی فلموں میں بھی کام کیا اورجب انہیں اس میں کامیابی نہ ملی تو اداکاری کا ارادہ ترک کر کے دوبارہ بزنس میں اپنا کیریئر بنانا شروع کردیا۔