Aaj Logo

شائع 25 ستمبر 2024 06:51pm

سوشل میڈیا کی وجہ سے انسانوں میں رحم کا جذبہ کم ہوگیا ہے، قبلہ ایاز کی کورنگی واقعے پر گفتگو

کراچی کے علاقے کورنگی میں ڈکیتی مزاحمت کے بعد وہاں موجود شہریوں کی بے حسی پر مذہی اسکالر قبلہ ایاز نے کہا کہ یہ سب مادہ پرستی کی وجہ سے ہو رہا ہے سوشل میڈیا کی وجہ سے انسانوں میں رحم کا جذبہ کم ہوگیا ہے۔

آج سہ پہر کورنگی ایک افسوس ناک واقعہ سامنے آٰیا تھا جس میں رقم نکالنے والے باپ بیٹے کو ڈاکوؤں نے گھیر لیا تھا۔

دوران ڈکیتی جب باپ بیٹے نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے گولیاں برسا دیں جس سے باپ جانبحق جبکہ بیٹا زخمی ہو گیا تھا۔ ڈکیتی کی واردارت میں ڈاکوؤں نے 3 لاکھ جبکہ شہریوں نے 7 لاکھ رقم لوٹ لی تھی۔

ڈکیتی کے اس واقعہ پر مذہی اسکالر آج نیوز سے گفتگو میں کہا کہ یہ ایک افسوس ناک صورتحال ہے اور یہ سب مادہ پرستی کی وجہ سے ہو رہا ہے اس کی وجہ سے لوگوں کے اندر مدد کا جذبہ ختم ہوتا جا رہا ہے۔

قبلہ ایاز کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشر میں منبر و محراب کے کردار پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے ہمیں اپنی تقاریر میں معاشرتی اصلاح کو فروغ دینا ہے۔ آج کل ہر بندہ امیر بننے کی کوشش کر رہا ہے نوجوانوں میں سوشل میڈیا کی وجہ سے رحم کا جذبہ کم ہوگیا ہے۔

دوسری جانب سماجی رہنما فرزانہ باری نے آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک افسوک عمل تھا یہ جذبہ لوگوں کے اندر راتوں رات پیدا نہیں ہوا بلکہ تعلیم و تربیت کی کمی، معاشرے سے غربت کا بڑھنا اور برداشت کا ختم ہونا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں احساس بیگانگی پیدا ہو گئی ہے ہم ایک بیمار سماج کا حصہ بن چکے ہیں، کیونکہ ہم نے اس قدر تشدد کو دیکھ لیا ہے کہ ہم سب کے اندر سے ہمدردی کا عنصر ختم ہوتا جارہا ہے۔

Read Comments