مردان میں صرف 700 روپے کی خاطر ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔ عبدالقدیر نے محمد گل سے 700 روپے کا قرضہ لیا تھا۔ اس قرضے کو وہ بروقت ادا نہ کرسکا۔
قرض خواہ نے جب تقاضا کیا تو دونوں میں تکرار ہوئی اور پھر معاملہ مارپیٹ تک پہنچ گیا۔ محمد گل نے طیش میں آکر عبدالقدیر پر فائرنگ کردی جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔
یہ افسوس ناک واقعہ تمبولک شہید آباد میں رونما ہوا۔ پولیس نے پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔