Aaj Logo

شائع 25 ستمبر 2024 09:37am

غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں ماں 4 بچوں سمیت شہید

غزہ میں پناہ گزین کیمپوں اور گھروں پر اسرائیل کے حملے جاری ہیں، گھر پر فضائی حملے میں ماں 4 بچوں سمیت شہید ہوگئی۔

غزہ میں اسرائیل کی دہشت گردی جاری ہے، پناہ گزین کیمپوں اور گھروں پر حملوں میں 37 فلسطینی شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق نصیرات پناہ گزین کیمپ پر بمباری سے 12 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے جبکہ رفح میں ایک گھر پر فضائی حملے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد شہید ہوگئے۔

جنوبی و وسطی غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 10 بچوں سمیت 20 فلسطینی شہید

اس کے علاوہ وسطی غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں 14 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ کئی گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے۔

دوسری جانب غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 41 ہزار 500 ہوگئی جبکہ 95 ہزار 921 زخمی ہوچکے ہیں۔

Read Comments