کتا ایک وفادار جانور ہے اور اس کی وفاداری کے کئی شاندار واقعات مشہور ہیں۔ کئی بار پالتو کتے اپنی جان پر کھیل کر اپنے مالک یا ان کے خاندان، بشمول بچوں، کو خطرناک حملوں سے بچاتا ہے۔
کتے کی یہ وفاداری اسے انسانوں کا بہترین دوست بناتی ہے۔ ان کی حفاظتی جبلت اور خطرے کے وقت فوری ردعمل کرنے کی صلاحیت انہیں خاص طور پر قابل اعتماد بناتی ہے۔
اسی طرح ایک واقعہ بھارتی اتر پردیش کے جھانسی میں پیش آیا ہے، ایک پٹ بل کتے نے زہریلے کوبرا سے لڑ کر باغ میں کھیلنے والے بچوں کی جان بچائی۔
کتے کی بہادرانہ حرکت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ سانپ اس وقت باغ میں داخل ہوا تھا جب بچے باہر کھیل رہے تھے۔ بچوں کی چیخیں سن کر پٹ بل جس کا نام جنی تھا، اپنے پٹے سے آزاد ہو گیا اور کوبرا پر حملہ کر دیا۔ کتے نے سانپ کو کاٹا اور بار بار اسے زمین پر مارا، آخرکار اسے مار ڈالا۔
یہ واقعات یہ ظاہر کرتے ہیں کہ کتے نہ صرف وفادار ہوتے ہیں بلکہ اپنے خاندان کے تحفظ کے لئے ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔