حزب اللّٰہ نے بیروت میں اسرائیلی کے فضائی حملے میں اپنے سینئر کمانڈر ابراہیم قبیسی کی شہادت کی تصدیق کردی ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے لبنان پر وحشیانہ حملے کیے جارہے ہیں، شہری آبادیوں کو نشانہ بنایا گیا جس میں بچوں، خواتین سمیت 570 سے زائد افراد شہید ہوگئے ہیں اور 1800 سے زیادہ زخمی ہیں۔
حزب اللّٰہ نے اسرئیلی بحری اڈے سمیت کئی اہداف کو نشانہ بنایا، عراقی مزاحمتی تنظیم نے بھی جولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی اہداف پر حملہ کیا، کئی ممالک کی ایئر لائنز نے تل ابیب اور بیروت کے لیے پروازیں روک دی ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان نے لبنان کے خلاف اسرائیل کی فوجی جارحیت کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زیرا بلوچ نے کہا کہ اسرایلی حملے خطرناک اشتعال انگیزی ہے لبنان پراسرائیلی حملہ عالمی قوانین اور یو این چارٹر کی خلاف ورزی ہے۔
دوسری جانب چین اور امریکا کے بعد برطانیہ نے بھی اپنے شہریوں کو فوری لبنان چھورنے کی ہدایت کی ہے، لبنان سے برطانوی شہریوں کو نکالنے کے لیے 700 فوجی قبرص میں تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔