Aaj Logo

شائع 24 ستمبر 2024 11:42pm

طیفی بٹ کے بہنوئی کے قتل کی تفتیش کیلئے ماہر کھوجیوں پر مشتمل پینل تشکیل

پولیس نے طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کے واقعے کی تفتیش مؤثر بنانے کے لیے ماہر کھوجیوں پر مشتمل ”پینل آف آفیسرز“ قائم کردیا ہے۔

لاہور پولیس نے بتایا کہ طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کے معاملے پر پولیس حکام نے ماہر کھوجیوں پر مشتمل ”پینل آف آفیسرز“ قائم کر دیا ہے، جس میں دو ایس پیز اور دو ڈی ایس پیز کو شامل کیا گیا ہے۔

تفتیشی پینل آف آفیسرز میں ایس پی صدر شہزاد رفیق اعوان، ایس پی رانا زاہد، ڈی ایس پی افتخار رسول باجوہ اور اعجازاحمد ڈھلوں شامل ہیں اور چاروں افسران کیس کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کریں گے۔

پولیس نے بتایا کہ ڈی آئی جی انوسٹی گیشن ذیشان اصغر نے ”پینل آف آفیسرز“ بنانے کی منظوری دی تھی اور پینل میں شامل تمام افسران کا انتخاب غیرجانب داری کے اصول کے تحت کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ شوٹرز کے انکشاف پر امیر مصعب کو مقدمے میں نامزد کیا جائے گا اور پینل آف آفیسرز بدھ سے کیس کی تفتیش کا باقاعدہ آغاز کرےگا۔

Read Comments