Aaj Logo

شائع 24 ستمبر 2024 10:29pm

بجلی صارفین کیلئے بڑا جھٹکا، رواں ماہ سبسڈی کا خاتمہ ہو جائے گا

بجلی صارفین کیلئے بڑا جھٹکا لگنے والا ہے کیونکہ رواں ماہ سبسڈی کا خاتمہ ہو جائے گا، یکم نومبر سے بجلی کی قیمت مقررہ ٹیرف کے حساب سے ادا کرنا پڑے گا۔

حکومت کی جانب سے دی جانے والی 50 ارب کی سبسڈی ختم ہو گئی ہے، جس کے بعد ایک سو یونٹ والے صارفین کیلئے 23روپے 59 پیسے فی یونٹ ادا کرنا ہونگے دو سویونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو30 روپے کے حساب سے ادائیگی کرنا ہوگی۔

پروٹیکٹڈ صارفین کو بھی اب سبسڈی کے بغیر بجلی ملے گی، ایک سو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کیلئے ٹیرف فی یونٹ 3.95 روپے کے بجائے 11.69 روپے ہوجائے گا، 200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 4.10 روپے سے بڑھ کر 14.16 روپے ہوجائے گا۔

ماہانہ 50 یونٹ تک لائف لائن صارفین کیلئے ٹیرف 3.95 روپے ہوگا، 100 یونٹ تک استعمال کرنیوالوں بجلی کی قیمت 7.74 روپے برقرار رہےگا۔

واضح رہے کہ حکومت نے جولائی سے ستمبر تک 50 ارب روپے کی سبسڈی دی تھی یکم جولائی سے بجلی کا بنیادی ٹیرف فی یونٹ 7.12 روپےتک بڑھایا گیا تھا۔

Read Comments