Aaj Logo

شائع 24 ستمبر 2024 08:35pm

پاکستان کی لبنان پر اسرائیلی دہشتگردی کی شدید مذمت

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان لبنان کے خلاف اسرائیل کی فوجی جارحیت کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زیرا بلوچ نے کہا کہ اسرایلی حملے خطرناک اشتعال انگیزی ہے لبنان پراسرائیلی حملہ عالمی قوانین اور یو این چارٹر کی خلاف ورزی ہے۔

انھوں نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت سے لبنان میں سینکڑوں انسان لقمہ اجل بن گئے، اور لبنان کی سلامتی پر سنگین اثرات پڑے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ عالمی برداری نسل کشی پر اسرائیل کے احتساب کے لیے اقدامات لے۔

اسرائیل نے لبنان اور روس نے یوکرین پر حملے بڑھا دیے

واضح رہے کہ حال ہی میں اسرائیل نے لبنان میں کئی مقامات پر حملے کرئے تھے جس میں 45 بچوں، 58 خواتین سمیت 400 سے زائد افراد شہید اور 1300 سے زائد زخمی ہوگئے تھے ۔

لبنان میں پیجرز اور واکی ٹاکیز میں بم دھماکے کرنے کے بعد اسرائیل نے اب لبنان کے موبائل فون نیٹ ورکس ہیک کر لئے تھے،23 ستمبر کو اسرائیل نے لبنان میں بمباری شروع کی تو اس سے پہلے متعدد موبائل فون صارفین کو پیغامات موصول ہوئے کہ ان کا گھر بموں سے اڑایا جانے والا ہے۔

یہاں تک کہ لبنان کے وزیر اطلاعات کو بھی ایسی ہی ایک فون کال موصول ہوئی۔

عرب ٹی وی الجزیرہ کے مطابق کئی مقامی ریڈیو نیٹ ورکس بھی ہیک کر کے اسرائیلی فوج نے پیغامات نشر کیے گئے تھے۔

Read Comments