Aaj Logo

شائع 24 ستمبر 2024 07:19pm

قومی اسمبلی اور سینیٹ کے نئے اجلاسوں میں آئینی ترامیم منظور کرالی جائیں گی، حکومتی ذرائع کا دعویٰ

حکومتی اتحاد اور جمیعت علماء اسلام (ف) کے درمیان آئینی ترامیم پر مشاورتی عمل جاری ہے اور امکان ہے کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے نئے اجلاسوں میں آئینی ترامیم منظور کرالی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی اور سینیٹ میں آئینی ترامیم کیلئے متفقہ ڈرافت منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، سیاسی جماعتوں میں مکمل ہم آہنگی اور اتفاق رائے کے بعد ترامیم سامنے لائی جائیں گی۔

’مجوزہ آئینی ترمیم کے مسودے کو سپریم کورٹ میں چیلنج نہیں کیا جا سکتا‘، بار کونسل کی عدالتی درخواست پر اعتراض عائد

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس بلانے کیلئے سے رائے مانگ لی ہے، لیگل ونگ نے اکتوبر کے شروع میں دونوں ایوانوں کے اجلاس بلانے کی رائے دی ہے۔

آئین میں سب سے خطرناک ترامیم کونسی؟ مسودہ منظر عام پر آنے کے بعد وکلا کے خدشات میں اضافہ

حکومتی زرائع کا دعویٰ ہے کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے نئے اجلاسوں میں آئینی ترامیم منظور کرالی جائیں گی۔

Read Comments