پاکستان میں سونے کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں، سونے کا فی تولہ بھاؤ گیارہ سو روپے اضافے سے دو لاکھ تیہتر ہزار روپے کی بلند سطح پر پہنچا گیا۔
سونے کی مقامی و عالمی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ 10گرام سونا 943 روپے اور تولہ 1100روپے مہنگا ہوگیا، 10گرام سونے کی قیمت 2لاکھ 34ہزار 53روپے ہوگئی۔
سونا فی تولہ 2 لاکھ 73ہزار روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔ سونے کی عالمی قیمت 11ڈالر بڑھ کر 2628ڈالر فی اونس ہوگئی