Aaj Logo

شائع 24 ستمبر 2024 02:48pm

سپریم کورٹ کے حکم پرعملدرآمد: وائلڈ لائف مینجمنٹ نے ذمہ داریاں سنبھال لیں

وائلڈ لائف منیجمنٹ نے مارگلہ ہلزنیشنل پارک میں قائم مونال ریسٹورنٹ کی عمارت زمین بوس کردی۔ حکام مارگلہ ہلزکے اس خوبصورت مقام کو اصلی حالت میں لا کر قدرتی ماحول اور جنگلی حیات کا مسکن بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔

وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ نے مارگلہ ہلزنیشنل پارک میں قائم ریسٹورنٹس کو تحویل میں لے لیا۔ سپریم کورٹ کے حکم پرعمارت مسمارکردی گئی۔ وائلڈ لائیف حکام کا کہنا ہے کہ نیشنل پارک میں ہوٹلزکے باعث جنگلی حیاتیات شدید متاثرہورہی تھیں ،آلودگی ،شورشرابہ اورگاڑیوں کے رش کے باعث جنگلی حیاتیات معدوم ہورہے تھے۔

ترجمان وائلڈ لائف کا کہنا تھا مارگلہ ویوپوائنٹ بنے گا ،انفارمیشن سنٹرکا قیام عمل مین لایا جائےگا یونیورسٹی طلبہ وردیگر کیلئے ریسرچ سینٹرہوگا۔

وائلڈ لائف مینجمنٹ ترجمان کے مطابق کمرشل سرگرمیوں کے خاتمے کے بعد مرگلہ ہلز نیشنل پارک میں دوبارہ جنگلی حیاتیات سکون سے رہ سکیں گے۔

Read Comments