وائس چانسلرز کی تقرری کے معاملے پر گورنر پنجاب اور وزیراعلیٰ پنجاب کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے۔
گورنر ہاؤس نے وزیراعلی آفس کی طرف سے بھیجی گئی وائس چانسلرز کی سمری اعتراض لگا کر واپس کردی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس نے 13 وائس چانسلرزکی تعیناتی کی سفارش کی تھی۔
ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم نے 7 وائس چانسلرز کی تعیناتی کردی، وزیراعلی آفس وائس چانسلرز کی تعیناتی کے لئے3 نام بھیج سکتا ہے۔
ذرائع گورنر ہاؤس کے مطابق وائس چانسلرز کی تعیناتی میں میرٹ کو نظر انداز کیا گیا، وزیر اعلی آفس نے وائس چانسلرز کا تقرر قانون کے مطابق کیا۔