Aaj Logo

شائع 24 ستمبر 2024 12:14pm

پی آئی اے کا طیارہ اچانک 6 منٹ میں 26 ہزار فُٹ نیچے کیسے آگیا؟ پرواز میں ایمرجنسی ڈکلیئر

کراچی: قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کی دبئی کی پرواز میں ہنگامی صورتحال پیش آئی، جس کے نتیجے میں طیارہ اچانک 26 ہزار فٹ نیچے آگیا۔

پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق، یہ ہنگامی صورتحال مسقط کے قریب پیش آئی۔ پرواز پی کے 213 رات 2 بج کر 5 منٹ پر کراچی سے دبئی کے لیے روانہ ہوئی تھی۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ ایک گھنٹے بعد جب طیارہ مسقط پہنچا، تو ہائیڈرالک سسٹم میں خرابی پیدا ہوئی، جس کے باعث طیارہ 6 منٹ میں 26 ہزار فٹ نیچے آ گیا۔ اس پر پائلٹ نے ایمرجنسی کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ 10 ہزار فٹ کی بلندی پر پہنچنے کے بعد پائلٹ نے اے ٹی سی مسقط اور ریڈار سے مدد طلب کی۔

ترجمان کے مطابق، ہائیڈرالک سسٹم میں خرابی کی وجہ سے ہنگامی صورتحال پیدا ہوئی، لیکن پائلٹ نے اپنی مہارت کا استعمال کرتے ہوئے اس نقص کو دور کیا اور ایک گھنٹے کی نچلی پرواز کے بعد دبئی پہنچنے میں کامیاب رہے۔

ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ دبئی ایئرپورٹ پر معائنے کے بعد طیارے کو اگلی پرواز کے لیے روانہ کیا گیا۔ ایئر بس اے 320 طیارہ دبئی سے اسلام آباد اور پھر اسکردو کے لیے روانہ ہوا۔

مزیدپڑھیں:

جہاز میں آگ کے الارم بج اٹھے، لاہور ایئرپورٹ پر نجی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

مسافروں کے کانوں اور ناک سے خون بہنے لگا، طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

Read Comments