خیبرپختونخوا میں بے روزگاری عروج پرپہنچ گئی۔ پی ایچ ڈی اور ماسٹرز ڈگری ہولڈرز کلاس فور کی نوکری کےلیے درخواستیں دینے لگے۔
کے پی اسمبلی میں احسان اللہ نے توجہ دلاؤ نوٹس میں انکشاف کردیا۔ توجہ دلاؤ نوٹس کےمتن میں کہا گیا کہ ڈی آئی خان وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا آبائی ضلع ہے۔
متن میں کہا گیا کہ حکومت پی ایچ ڈی کےلیے پروفیشنل الاؤنس پروگرام کا اجرا کریں۔