الیکشن کمیشن میں مخصوص نشستوں کے معاملہ پر ہو آج چھٹا اجلاس بھی بے نتیجہ ختم ہوگیا ہے۔ مخصوص نشستوں پرسپریم کورٹ فیصلہ کے عملدرآمد پر غور ہوا۔ الیکشن کمیشن گزشتہ پانچ اجلاسوں میں کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکا۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں الیکشن کمیشن کے ممبران، حکام اور قانونی ٹیم نے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں قانونی ٹیم کی مزید رہنمائی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی تجویز دی گئی۔
اجلاس میں سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کرنے کا فیصلہ نہیں ہوا، سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کرنے کا معاملہ ابھی بھی زیر غور ہے۔
الیکشن کمیشن نے کل دوبارہ مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، اجلاس میں ممبر کے پی نے شرکت نہیں کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن کے ذرائع مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کے بعد اپنا ردعمل جاری کیا تھا۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا تھا کہ فیصلے نے الیکشن ایکٹ کو غیرفعال بنا دیا ہے، سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو ٹیک اوور کرلیا ہے۔
ذرائع نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن اب کس قانون کے تحت کام کرے؟ سپریم کورٹ اب الیکشن کمیشن کو خود چلا لے، سپریم کورٹ الیکشن کمیشن کو اپنی برانچ بنالے۔
الیکشن کمیشن کے آج ہونے والے اجلاس میں مخصوص نشستوں پرسپریم کورٹ فیصلہ کے عملدرآمد پردوبارہ غورہوگا۔ الیکشن کمیشن کوقانونی ماہرین کی تجاویزسے آگاہ کیا جائے گا۔
واضح رہے سپریم کورٹ نے مخصوص نشستیں تحریک انصاف کودینے کاحکم دیا تھا۔ الیکشن کمیشن کے گزشتہ پانچ اجلاسوں میں کسی نتیجے پرنہیں پہنچ سکی ہے۔
مزیدپڑھیں:
مخصوص نشستیں: الیکشن کمیشن کا اجلاس پانچویں روز بھی بے نتیجہ ختم