امریکا کی جانب سے جدید گاڑیوں میں چینی ٹیکنالوجی کی روک تھام کے اقدامات کی اہم تجویز سامنے آئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکا میں سکیورٹی کو بنیاد بناکر نئی جدید گاڑیون کی پروڈکشن میں چینی اور روسی ہارڈ وئیر اور سافٹ وئیر کے استعمال پر پابندی کی تجویز پر امریکا غور کرنے لگا ہے۔
امریکی حکام نے چین اور روس کے حوالے سے خدشات ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ آٹو ڈرائیونگ گاڑیوں کی پیداوار میں استعمال کی جانے والی ٹیکنالوجی گاڑیوں کو دوسرے نیٹ ورک سے جوڑ کر دشمن کو امریکا میں استعمال ہونے والی گاڑیوں کو کنٹرول کرنے کا اختیار دے سکتی ہے۔
’چین نے ناک میں دم کر رکھا ہے‘ کواڈ سربراہ اجلاس میں مائیک کُھلا رہ گیا
اس حوالے سے امریکی کامرس سیکرٹری گینا ریمونڈو نے کہا کہ پابندی کا پلان امریکی سکیورٹی کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹارگیٹڈ اور پروایکٹو بنیاد پر بنایا گیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ دور کی جدید گاڑیوں میں مائکروفون اور جی پی ایس ٹریکنگ سمیت انٹرنیٹ سے جڑی دیگر ٹیکنالوجیز کا استعمال کیا جا رہا ہے، جس کے لیے یہ سمجھنا ضروری ہے کہ غیر ملکی امریکا کی اہم معلومات حاصل کر کے نیشنل سکیورٹی اور امریکی شہریوں کی رازدار کیلئے خطرہ بن سکتا ہے۔
حکام کا کہنا تھا کہ پابندیوں کا اطلاق ممکنہ طور پر 2027 سے ہو گاجبکہ ہارڈوئیر کے استعمال پر پابندی اس کے تین سال بعد لاگو کی جائے گی تاکہ گاڑیوں کی صنعت سے وابستہ کمپنیوں کو اپنے معاملات سیدھے کرنے کیلئے بہتر وقت میسر ہو سکے۔