Aaj Logo

شائع 24 ستمبر 2024 08:36am

لبنان پر اسرائیلی حملوں کے بعد ایران نے اپنے ہی اہلکاروں کی چھان بین شروع کردی

اسرائیل نے لبنان میں کئی مقامات پر حملے کردیے جس میں 45 بچوں، 58 خواتین سمیت 400 سے زائد افراد شہید اور 1300 سے زائد زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ خطے میں رونما ہونے والی جنگی صورتحال کے پیش نظر ایران نے اپنی حکمت عملی پر کام شروع کردیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق لبنان پر حملوں کے بعد ایران نے ایٹمی اور میزائل سائٹس کی سیکیورٹی بڑھادی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق سینئر ایرانی سیکورٹی حکام نے انقلابی گارڈ کور کو تمام مواصلاتی ڈٰیوائسز کا استعمال بند کرنے کی ہدایت کردی۔

ایران نے تمام مواصلاتی ڈیوائسز کا معائنہ کرنے کے لئے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کر دیا جبکہ اسرائیل سے مبینہ روابط انقلابی گارڈ کور سمیت اعلیٰ درجے کے ایرانی اہلکاروں کی چھان بین شروع کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ اسرائیل نے اعلان جنگ کردیا تمام سرخ لکیریں پار کرلیں اب حزب اللہ انتقام لے گی، حسن نصراللہ نے غزہ کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

لبنان میں پیجر واکی ٹاکی ریڈیو سیٹ اور سولر پینلز میں دھماکوں سے سیننتیس افراد جاں بحق اور تین ہزار سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

پیجر اور واکی ٹاکی دھماکوں کے بعد اسرائیل کا جنوبی لبنان پر شدید ترین فضائی حملہ

پیجر اور واکی ٹاکی کے بعد جنگ میں چاکلیٹ بم کی انٹری

Read Comments