Aaj Logo

شائع 23 ستمبر 2024 10:42pm

کراچی میں ڈاکوؤں کا پولیس اہلکاروں پر تشدد، سرکاری اسلحہ اور موبائل فون چھین کر فرار

کراچی کے ایم نائن موٹر وے پر واقع گڈاپ سٹی میں ڈاکوؤں پولیس افسر اور اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس کے مطابق تین ڈاکو سب انسپکٹر اور اہلکار سے سرکاری اسلحہ اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے سب انسپکٹر شہزاد اکبر اور اہلکار زاکر کو پستول کا بٹ مار کر زخمی کیا۔

سب انسپکٹر اور اہلکار کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Read Comments