خیبرپختونخوا حکومت نے سوات میں غیر ملکی سیاحوں کا داخلہ بند کردیا ہے۔
حکام کی جانب سے یہ فیصلہ گزشتہ روز غیر ملکی سفارت کاروں پر ہوئے حملے کے تناظر میں کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق انگلینڈ کے ایک جوڑے کو لنڈاکے چیک پوسٹ پر روکا گیا، دونوں میاں بیوی سوات میں سیر و تفریح کیلئے آرہے تھے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز سوات میں غیرملکی سفارت کاروں کے قافلے کو سڑک کنارے دھماکہ خیز مواد نصب کرکے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔
قافلے سے سکیورٹی اسکواڈ میں شامل پولیس کی گاڑی اس دھماکہ خیز مواد کی زد میں آئی اور ایک پولیس اہلکار جاں بحق تین زخمی ہوئے، جبکہ تمام سفارت کار محفوظ رہے۔