قومی اسمبلی میں گریڈ بائیس کے افسران کی تنخواہ اور مراعات کی تفصیلات جمع کرادی گئی ہیں۔
دستاویزات کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، پولیس اور سیکرٹریٹ میں 49 افسران ہیں، گریڈ 22 کے 16 افسران اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تعینات ہیں۔
علی گنڈاپور کے محافظوں کا پولیس افسران پر تشدد، وڈیو بیان سامنے آگئے
دستاویز میں بتایا گیا کہ 49 افسران کو ماہانہ 3 کروڑ 96 لاکھ سے زائد تنخواہ ادا کی جاتی ہے۔
دستاویز کے مطابق ایوان صدر میں تعینات محمد شکیل ملک کی تنخواہ سب سے زیادہ ہے، شکیل ملک کی ماہانہ تنخواہ 15 لاکھ 90 ہزار 634 روپے ہے۔
اسی طرح آئی جی بلوچستان کی ماہانہ تنخواہ 8 لاکھ 44 ہزار 360 روپے ہے، آئی جی بلوچستان کو ایک جیپ، کار، خانسامہ، ایک اردلی بھی فراہم کیا گیا ہے۔
اسلام آباد پر قاتلوں اور ڈاکوؤں کا راج، گزشتہ آٹھ ماہ میں کتنے لوگ مارے گئے؟
چیف سیکرٹری سندھ ماہانہ 7 لاکھ 75 ہزار تنخواہ وصول کررہے ہیں، چیف سیکرٹری سندھ کو ایک سرکاری گاڑی بمعہ اسکواڈ دی گئی ہے۔