اسلام آباد میں جرائم کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے، راوں سال کے دوران ایک سو سترہ افراد قتل ہوئے، چوری اور ڈکیٹی کی تین ہزار سے زائد وارداتیں ہوئیں۔
وفاقی دارالحکومت میں جرائم کی شرح میں اضافہ ہوگیا، قتل ،اقدام قتل،چوری ،ڈکیتی اور زنا الجبر کے واقعات بڑھ گئے ، جس کی تصدیق پولیس رپورٹ میں کی گئی ہے۔
گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران وفاقی دارلحکومت میں 1سو17افراد کوقتل کیا گیا ،رہزانی چوری اور ڈکیٹی کے 3 ہزارسے زائد واقعات رپورٹ ہوئے جن میں 12شہری ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق ہوئے۔
گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران شہری 338گاڑیوں اور2ہزار800 موٹرسائیکلیں چوری ہوئے، خواتین اوربچوں سے زنا بالجبرکے 38 واقعات پیش آئے ، اغواء برائے تاوان کے3 مقدمات بھی درج کیے گئے۔
شہراقتدار کے مکین بھی جرائم میں اضافے پر تشویش کا اظہارکررہے۔ شہریوں بڑھتے جرائم کی وجہ ذمہ داران کی صاحب اقتدارکی سیاسی مصروفیات کے ساتھ بے روز گاری اورمہنگائی کوقراردے رہے۔
راہزنی کے بہت سے واقعات شہریوں کی جانب سے رپورٹ ہی نہیں کروائے گئے پولیس کو فل فور عملی اقدامات کرنا ہوں گئے تاکہ شہری سکھ کا سانس لے سکیں۔