Aaj Logo

اپ ڈیٹ 23 ستمبر 2024 12:49pm

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ ٹوٹ گیا، ڈالر کی قیمت میں بھی کمی

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں پرافٹ ٹیکنگ کا سلسلہ جاری ہے، کاروبار کے دوران انڈیکس 82 ہزار سے نیچے آگیا جبکہ دوسری جانب روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ہو گئی۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ ہفتے کی تیزی کا سلسلہ ٹوٹ گیا، سرمایہ کاروں کی جانب سے پرکشش لیول پر شیئرز کی فروخت کے باعث مارکیٹ میں منفی رجحان ہے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ہنڈریڈ انڈیکس میں 415 پوائنٹس کمی ہوئی، انڈیکس 81 ہزار 600 پر آگیا۔

گزشتہ ہفتے جمعہ کو پاکستان اسٹاک ایکس چینج کا ہنڈریڈ انڈیکس 82 ہزار 74 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب دوسری جانب انٹر بینک میں آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز امریکی ڈالر 14 پیسے سستا ہوا، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 277 روپے 70 پیسے پر آگئی۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر کا بھاؤ 277 روپے 84 پیسے پر بند ہوا تھا۔

Read Comments