Aaj Logo

شائع 23 ستمبر 2024 12:18pm

کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکار کے قاتل کیس میں بڑی پیش رفت

کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکار سمیت دو افراد کے قتل میں ملوث دونوں ملزمان کو مواچھ گوٹھ سے گرفتار کرلیا گیا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل ڈسٹرکٹ کیماڑی کے علاقے شیر شاہ پراچہ چوک کے قریب دن دیہاڑے موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس کا اہلکار شہید جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر ایک راہگیر بھی زندگی کی بازی ہار گیا تھا۔

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ قتل میں ملوث دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا اور ان کے زیر استعمال پستول اور موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم نے ٹریفک اہلکار کا اسلحہ چھیننے کی کوشش کی تھی اور ہاتھا پائی کے دوران ملزم حسین نے فائرنگ کردی تھی۔

کراچی : ملزمان نے ٹریفک پولیس اہلکار پر فائرنگ کردی

Read Comments