وزیراعظم شہباز شریف ان دنوں امریکا روانگی سے قبل لندن میں 2 روزہ دورے پر موجود ہیں جہاں پاکستان اور بنگلہ دیش کی قیادت کے درمیان امریکی شہر نیویارک میں ملاقات طے پاگئی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف اور ڈاکٹر یونس کے درمیان کل ملاقات ہوگی، ملاقات میں پاک بنگلہ دیش تعلقات کی بحالی پربات ہوگی۔
ذرائع نے بتایا کہ ملاقات کے دوران مشترکہ اکنامک کمیشن کے اجلاسوں کو باضابطہ بنانے پر بھی بات ہوگی، مشترکہ بزنس کونسل کا اجلاس جلد بلانے پر بھی مشاورت ہوگی۔’شہباز شریف نے سیلابی صورتحال پر بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر کو خط لکھ دیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف آج لندن سے نیویارک روانہ ہوں گے، وزیراعظم پاکستانی وقت کےمطابق کل صبح 5 بجے نیویارک پہنچے گے۔
ذرائع کے مطابق برطانوی وزیراعظم کییر اسٹامر سے شہبازشریف کی ملاقات 25 ستمبرکو ہوگی۔