Aaj Logo

اپ ڈیٹ 23 ستمبر 2024 10:34am

کلفٹن میں قرطبہ مسجد کے قریب ’نظارت‘ میں کھڑی 30 گاڑیاں نذر آتش

کراچی کے علاقے کلفٹن میں قرطبہ مسجد کے قریب نظارت میں کھڑی 30 سے زائد گاڑیوں کو آگ لگ گئیں۔

فائر بریگیڈ کی متعدد گاڑیوں نے آتشزدگی پر قابو پایا۔ عملہ ریسکیو کے مطابق اب کولنگ کا عمل مکمل ہوچکا ہے جبکہ واقعہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔

آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکی جبکہ کلفٹن بلاک ون میں نظارت میں کھڑی گاڑیوں کو آگ لگی ہے۔ واضح رہے کہ یہ وہ جگہ جہاں حکومت سندھ کے مختلف محکموں کی استعمال شدہ گاڑیاں کھڑی تھیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نظارت پر 100 سے زائد سرکاری گاڑیاں کھڑی ہیں جبکہ سیکیورٹی کے لیے عملہ موجود نہیں ہے۔ علاوہ ازیں نظارت میں کھڑی متعدد گاڑیوں کا سامان بھی غائب ہے۔

مزیدپڑھیں:

کراچی عرشی مال آتشزدگی: سلنڈر سے آگ بھڑکی اور سب کچھ لپیٹ میں آگیا،عینی شاہدین

Read Comments