وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے جمعہ کے روز ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی، ساتھ ہی آئندہ اتوار کو میانوالی میں جلسے کا اعلان کردیا ہے۔
علی امین گنداپور اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہم جمعہ کو ہر شہر میں نکلیں گے، ہر شہر میں عدلیہ کی آزادی، آئین کے تحفظ اور بانی کی رہائی کا مطالبہ کریں گے۔
گنڈاپور کا جلسے میں نہ پہنچنا مریم نواز کی فتح ہے، عظمیٰ بخاری
انہوں نے کہا کہ پرچے کاٹنے ہیں کاٹ لو، ہم بانی کو رہا کرا کے وزیراعظم بنائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں دو نہیں ایک پاکستان چاہئے، اس ملک میں دو قانون ہیں، ہر طرف کنٹینر لگا کر گھٹیا حرکت کی گئی، جھوٹا بیانیہ بنایا گیا کہ راستے کھلے تھے۔
علی امین نے دوسری مرتبہ جلسہ ناکام کیا ہے، عطا تارڑ
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بلاول میں تمہاری غیرت جگانے کی کوشش کررہا ہوں یہ جانتے ہوئے بھی کہ تم میں غیرت نہیں ہے، زرداری تھوڑی غیرت کرلو، تم دونوں مل کر جمہوریت پر ڈاکہ ڈال رہے ہو۔
ن لیگ سے حکومت لے کر ’پانی آتا ہے پانی جاتا ہے‘ کو دی جا رہی ہے، حماد اظہر کا بڑا انکشاف
ان کا کہنا تھا کہ پہلے مجھ سے وہ معافی وہ مانگیں جنہوں نے میرے لیڈر کے گریبان میں ہاتھ ڈالا، ہم پہلے خود پر ہونے والے ظلم و زیادتی کی معافی منگوائیں گے، کم ظرفوں ہم سے معافی کی امید نہ رکھنا، معافی شافی پر والی باتیں نہ کرو، معافی پر بات گئی تو پوری زندگی معافی مانگو گے، میں پنجاب حکومت کا غلام نہیں جو معافی مانگوں، چاہے فیڈرل حکومت ہو یا پنجاب حکومت، معافی شافی نشتا۔
ان کا کہنا تھا کہ آئندہ اتوار کو میانوالی میں جلسہ کروں گا، میانوالی کے بعد پنڈی میں جلسہ کریں گے، ان کو ہم بتائے گے جلسے کیا ہوتے ہیں۔