Aaj Logo

شائع 22 ستمبر 2024 03:52pm

رونالڈو کی قرآن کی تلاوت کرتے وائرل ویڈیو کی حقیقت

عالمی شہرت یافتہ فٹ بال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو سے منسوب ایک ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہو رہی ہے جس میں کھلاڑی سے متعلق دعویٰ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ قرآن کی تلاوت کرنے والے کرسٹیانو رونالڈو ہیں۔

مذکورہ ویڈیو کو فیسبک، انسٹاگرام اور دیگر سوشل پلیٹ فارمز پر صارفین کی بڑی تعداد شئیر کر رہی ہے اور کیپشن میں لکھ رہی ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو مسجد میں بیٹھ کر قرآن کی تلاوت کر رہے ہیں۔

پوسٹ کے کیپشن میں درج الفاظ یہ ہیں کہ ’قرآن مجید کی تلاوت کرنے والا شخص کوئی اور نہیں بلکہ کرسٹیانو رونالڈو ہے۔‘

لیکن ویڈیو غور سے دیکھنے کے بعد اس کی حقیقت سامنے آئی تو معلوم ہوا کہ ویڈیو میں دکھائی دینے والا شخص رونالڈو کا ہمشکل ہے جس کا نام ’بیور عبداللہ‘ بتایا گیا ہے۔ عبداللہ کی جانب سے اپنی قرآن مجید پڑھنے کی ویڈیو ٹِک ٹاک پر شیئر کی گئی تھی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

عبداللہ کی رونالڈو سے بہت زیادہ ممثلت کی وجہ سے انہیں اتنی پزیرائی ملی کہ ان کے ٹِک ٹاک اکاؤنٹ پر 1.7 ملین سے زائد فالوورز ہو گئے۔

کرسٹیانو رونالڈو کی طرح دکھنے والے بیور عبداللہ کی جانب سے فیس بُک پر شیئر کی گئی معلومات کے مطابق وہ عراق چھوڑ کر 2019 میں برطانیہ گئے اور وہاں ملازمت میں لگ گئے۔

ان کی وائرل ویڈیو بھی 3 سال پرانی ہے جو دوبارہ سوشل میڈیا کی زینت بن رہی ہے۔

Read Comments