Aaj Logo

شائع 22 ستمبر 2024 01:43pm

چیمپئنز ٹرافی سے قبل قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے جاری تعمیراتی کاموں میں تیزی

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 سے قبل قذافی اسٹیڈیم لاہور کی اپ گریڈیشن کے لیے جاری تعمیراتی کاموں میں تیزی آگئی۔

قذافی اسٹیڈیم اسٹیڈیم کی بیسمنٹ کی تعمیر کا کام آخری مرحلے میں داخل ہوگیا جبکہ انکلوژرز کے سامنے لگے جنگلے اتاردیے گئے اور خندق کی کھدائی مکمل کرلی گئی۔

چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی قذافی اسٹیڈیم میں جاری اپ گریڈیشن کے تعمیراتی منصوبے کا جائزہ لینے پہنچے اور اسٹیڈیم کے اندر اور باہر جاری کاموں کا جائزہ لیا۔

چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے انکلوژرز، باکسز، خندق اور بیسمنٹ میں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ اور ہر کام کو ٹائم لائن میں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اپ گریڈیشن پراجیکٹ کے حوالے سے ایک ایک لمحہ قیمتی ہے۔

چیمپئنز ٹرافی: آئی سی سی وفد نے پاکستان کے سیکیورٹی انتظامات کو تسلی بخش قرار دے دیا

چیئرمین پی سی بی کا قذافی اسٹیڈیم کا دورہ، اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر کام کا جائزہ لیا

محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ شائقین کرکٹ کی سہولت کے لیے ڈیجیٹل اسکور بورڈ کو مناسب جگہ پر نصب کیا جائے، لفٹ کی سہولت بیسمنٹ تک دی جائے جبکہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل اسٹیڈیمز اپ گریڈیشن پراجیکٹ کی تکمیل یقینی بنائی جائے گی۔

ایف ڈبلیو او کے پراجیکٹ ڈائریکٹر نے منصوبے پر ہونے والی پیش رفت سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو آگاہ کیا۔

Read Comments