بجلی ٹیرف اور آئی پی پیز سے بات چیت کے حوالے اہم پیشرفت جلد سامنے کا امکان ہے، حکومت اپنے سرکاری آئی پیز کے ٹیرف ٹیکس کو کم کرنے پر رضامند ہو گئی۔
پیپکو ذرائع کے مطابق حکومت اور انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) بالآخر مل کر معاملات حل کرنے بیٹھ گئے، آئی پی پیز ملکی مفاد کے لیے ٹیرف میں رضاکارانہ کمی پر آمادہ ہوگئے، اگلے ماہ قوم کو بجلی بلوں پر ریلیف میں اچھی خبر ملے گی۔
آئی پی پیز کا کیپیسٹی چارجز میں کمی سے انکار، حکومت کو مطالبات پیش کر دیے
آئی پی پیز مالکان کو تحقیقاتی کمیٹی میں طلب کرنے سے متعلق خبریں بے بنیاد قرار
ذرائع کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 100 سے زائد پاور ہاوسز ٹیرف کا جائزہ لیا جارہا ہے، اس حوالے سے تمام ڈیڈ لاک ختم ہوگیا ہے جبکہ بات تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے، مرحلہ وار چند آئی پی پیز بند اور باقی تمام ٹیرف میں ریلیف دیں گے۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آرنے تجاویز دی ہیں کہ حکومت بے جا ٹیکسز کو کم کرے، انڈسٹری کے لیے خاص طور پرریٹ میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزارت انرجی اور آئی پی پیز کے معاملات خوش اسلوبی سے حتمی راونڈمیں داخل ہو چکے ہیں، وزیراعظم کی ہدایت پر منسٹری انرجی مثبت اقدامات اٹھا رہی ہے۔